Site icon Tashakur News

جشنِ آزادی ریس مجید بلوچ کا گدھا ’کوئل‘ فاتح قرار

Majid Baloch riding his winning donkey Quail during the Independence Day race in Karachi

Majid Baloch rides Quail after winning the Independence Day donkey cart race in Karachi

کراچی: جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ گدھا گاڑی ریس میں مجید بلوچ کے گدھے ’کوئل‘ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

فاتح گدھے ’کوئل‘ پر مجید بلوچ نے خود سواری کی۔ پیتل بخش کے گدھے ’چیما والا‘ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

شاہ جہاں بلوچ کے گدھے ’لال بادشاہ‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں شہر بھر سے 40 گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا۔

گدھا گاڑی ریس نیتی جیٹی پل سے شروع ہوئی۔ ریس کا اختتام کمشنر کراچی آفس پر ہوا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Exit mobile version