Site icon Tashakur News

جشنِ آزادی پنو عاقل کے کچے میں پہلی بار تقریب کا انعقاد

Independence Day ceremony preparations in Samoo Chachar village in Pano Aqil’s Kacha area

Independence Day celebrations to be held for the first time in Pano Aqil’s Kacha area

پنو عاقل کے کچے کے علاقے میں پہلی بار جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوگی۔ گاؤں سموں چاچڑ میں 79ویں یومِ آزادی کی تقریب شام کو شروع ہوگی۔

تقریب کا اہتمام حساس اداروں اور ضلع انتظامیہ سکھر کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے افسران اور جوان بھی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

کچے کے علاقے میں تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تقریب میں قومی پرچم کشائی ہوگی۔

اس موقع پر جشنِ آزادی سے متعلق مختلف پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔ علاقے کے مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گاؤں سموں چاچڑ میں پہلی بار ہونے والی یہ تقریب قومی یکجہتی اور امن کی علامت بنے گی۔

حساس اداروں، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اشتراک سے تقریب کے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ تقریب شام کے وقت شروع ہوگی۔

Exit mobile version