Site icon Tashakur News

جانی انفینٹینو آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے حمایت واپس لے لی

FIFA President Gianni Infantino faces withdrawal of support from Ireland Football Association

Ireland Football Association withdraws support for FIFA president Gianni Infantino

جانی انفینٹینو کے لیے ایک اور مشکل سامنے آگئی۔ آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا صدر کی حمایت کا خط واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کو خط لکھ کر فیصلے کی تصدیق کی۔ خط میں حالیہ واقعات پر گورننس، شفافیت اور مشاورت سے متعلق سنگین خدشات ظاہر کیے گئے۔

شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی یوئیفا کے مؤقف کی حمایت کردی۔

اس سے قبل یوئیفا، کونکاکاف اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن انفینٹینو پر اعتماد توڑنے کا الزام لگا چکے ہیں۔

آئرلینڈ کا فیصلہ انفینٹینو کی فیفا صدر کے طور پر چوتھی مدت کی کوشش کے لیے ایک اہم دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ویلز فٹبال ایسوسی ایشن انفینٹینو کی حمایت واپس لینے والی پہلی ہوم نیشن بنی تھی۔ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن بھی انفینٹینو کی حمایت سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔

Exit mobile version