Site icon Tashakur News

گوگل ڈوڈل پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر سبز ہلالی پرچم نمایاں

Google Doodle featuring Pakistan’s green and white national flag on Independence Day

Google features Pakistan’s national flag in a special Independence Day Doodle

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر گوگل ڈوڈل بھی پاکستانی رنگوں میں ڈھل گیا۔ گوگل نے اپنے ہوم پیج پر خصوصی ڈوڈل پیش کیا ہے۔

خصوصی ڈوڈل میں سبز ہلالی پرچم لہراتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ پس منظر میں بادلوں کو گوگل کے حروف کے ساتھ خوبصورتی سے شامل کیا گیا ہے۔

گوگل استعمال کرنے والے افراد کو ہوم پیج کھولتے ہی یہ خصوصی ڈوڈل نظر آتا ہے۔ ڈوڈل پر کلک کرنے سے یومِ آزادی سے متعلق گوگل کا سرچ پیج بھی کھل جاتا ہے۔

گوگل اہم قومی دنوں اور تاریخی مواقع پر اکثر اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا ہے۔ کمپنی مختلف مواقع پر اہم شخصیات کو بھی اپنے خصوصی ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

گوگل اس سے قبل بھی پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی ڈوڈل پیش کر چکا ہے۔ ماضی میں پاکستانی تاریخی مقامات کو بھی گوگل کے خصوصی ڈوڈل کا حصہ بنایا گیا۔

Exit mobile version