Site icon Tashakur News

پاک فوج: ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی میں پاک فوج کے ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، پاکستان اور ناروے کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ دونوں جانب نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Exit mobile version