کراچی میں انمول عرف پنکی کو منشیات کے تین مقدمات میں بری کر دیا گیا۔ کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔
سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان مقدمات میں شامل دو شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ وکیل کے مطابق علی اور فہمیدہ کو 2024 میں عدالت نے بری کیا تھا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمات میں شامل کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں تو انمول عرف پنکی کو سزا دینے کی کوئی بنیاد باقی نہیں رہتی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد انمول عرف پنکی کو گُزری تھانے میں 2020، 2021 اور 2022 میں درج منشیات کے تین مقدمات سے بری کر دیا۔
واضح رہے کہ کراچی کی گارڈن پولیس نے مئی میں ایک کارروائی کے دوران مبینہ منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

