پیٹرولیم ڈویژن نے 12 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتیں 12 اگست سے نافذ العمل ہوں گی۔

