Site icon Tashakur News

زخمی ہیڈ کانسٹیبل: کراچی پولیس کے ویلفیئر انچارج کی عیادت

کراچی پولیس آفس کی ویلفیئر برانچ کے انچارج انسپکٹر شرافت خان نے آر ٹی اے کے دوران زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد زبیر کی عیادت کی۔

پولیس کے مطابق محمد زبیر کو کان اور سر پر چوٹیں آنے کے بعد ان کے بھائی کے ہمراہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔

پولیس کے مطابق سی ٹی اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے محمد زبیر کو مزید علاج کے لیے پلاسٹک سرجری وارڈ منتقل کیا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ایک ہفتے تک ڈریسنگ اور ادویات استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں محمد زبیر کے بھائی اور ویلفیئر آفیسر کیماڑی ٹاؤن ہیڈ کانسٹیبل نوید مغل نے مزید علاج کے لیے ان کی رضامندی سے انہیں پٹیل اسپتال منتقل کردیا۔

اس موقع پر انسپکٹر شرافت خان نے کہا کہ کراچی پولیس کے زخمی افسران اور اہلکاروں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی فلاح و بہبود یقینی بنانا ویلفیئر برانچ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

زخمی ہیڈ کانسٹیبل

 

Exit mobile version