Site icon Tashakur News

موٹرسائیکل لفٹر: چاکیواڑہ پولیس نے تین رکنی گروہ گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے چاکیواڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شیراز، فرحان اور معیز کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او چاکیواڑہ ساجد دھاریجو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو لیاری کے میراں ناکہ چوک کے قریب گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے لیاری اور اطراف کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرنے اور چھیننے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور ایک پستول بھی برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی دونوں موٹرسائیکلیں آرام باغ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version