کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس نے منشیات فروشوں، گٹکا ماوا فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر پولیس نے سپر مارکیٹ، لیاقت آباد اور عزیز آباد کے علاقوں میں یہ کارروائیاں کیں۔
سپر مارکیٹ پولیس نے دو الگ کارروائیوں میں بابر ولد شوکت اور افضل ولد محمد اکرم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق بابر کے قبضے سے 12 گرام آئس اور 130 روپے، جبکہ افضل کے قبضے سے 14 گرام آئس اور 70 روپے نقد رقم ملی۔
پولیس کے مطابق بابر کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ اس کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں ایف آئی آر نمبر 145/2024 اور تھانہ پی آئی بی کالونی میں ایف آئی آر نمبر 166/2025 درج ہیں۔ افضل کے خلاف سابقہ مقدمے کا کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف بالترتیب ایف آئی آر نمبر 508/2026 اور 509/2026، دفعہ 9(2)-1 کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
سپر مارکیٹ پولیس نے گٹکا ماوا فروشی کے الزام میں فیضان ولد فرید کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق اس کے قبضے سے 19 پوری ماوا گٹکا اور 150 روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 507/2026، دفعہ 4/8(I) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق فیضان کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور اس کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں ایف آئی آر نمبر 305/2023، دفعہ 381-A کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ایک اور کارروائی میں سپر مارکیٹ پولیس نے رضوان ولد جاوید کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 23 پوری ماوا گٹکا اور 300 روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔
پولیس نے رضوان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 506/2026، دفعہ 4/8(I) کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اس کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں ایف آئی آر نمبر 273/2025، دفعہ 4/8(I) پہلے سے درج ہے۔
دوسری جانب لیاقت آباد پولیس نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شاہزاد ولد طفیل اور شعیب ولد طفیل کو گرفتار کرلیا، جبکہ اسامہ ولد نامعلوم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی تعمیرات میں استعمال ہونے والے دو بیلچے برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے لیاقت آباد کے پلاٹ نمبر 10/452 پر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 501/2026، دفعات 341/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
عزیز آباد پولیس نے بھی گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سلیم طاہر ولد عبدالرشید کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا کی 50 پڑیاں برآمد ہوئیں۔
عزیز آباد پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 471-L/2026، دفعہ 4/8 A.G.M.A کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

