ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کلفٹن بلاک 5 میں واقع قادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے دفتر کے اس دروازے کو خاص طور پر نشانہ بنایا جہاں سے قادر پٹیل کی آمد و رفت رہتی ہے۔
فائرنگ سے متعدد گولیاں دروازے کو پار کرتے ہوئے دوسری جانب جا لگیں، تاہم خوش قسمتی سے اس وقت دفتر میں موجود کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو محفوظ بنایا۔ فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
پولیس اور فرانزک ماہرین نے موقع سے گولیوں کے خول جمع کیے اور فائرنگ سے متعلق شواہد کا جائزہ لیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات، حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

