Site icon Tashakur News

میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مؤخر کردیا

کراچی: میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت نے میر رضا کے والدین کی درخواست پر یہ فیصلہ مؤخر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کا مقصد متاثرہ خاندان کو اطمینان دلانا بھی تھا۔

وزیر داخلہ کے مطابق میر رضا کے اہلخانہ نے نئی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اب نئی ٹیم کیس کی تحقیقات کرے گی۔

اس سے قبل ضیا الحسن لنجار نے میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے اس فیصلے پر کہا تھا کہ فی الحال کمیشن کی ضرورت نہیں۔

جبران ناصر کے مطابق میر رضا کے والدین نے میئر کراچی، وزیر داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ والدین نے حکام کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی نئی ٹیم کو قانونی طریقے سے تحقیقات کرنے دی جائیں۔

Exit mobile version