Site icon Tashakur News

موٹر سائیکل چوری: ماڈل کالونی پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کر لیے، چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی: موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو ماڈل کالونی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اسد ولد محمد ظاہر اور تنزیل ولد عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم تنزیل نے 8 جون کو لیاقت علی خان روڈ، ماڈل کالونی میں مکان نمبر G-55/12 کے قریب شہری محمد عزیر راشد انصاری کی موٹر سائیکل چوری کی تھی۔

پولیس نے واردات کے مقام سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، جس میں ملزم کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ملزم کی شناخت کی اور مومن آباد ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسد کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ اس کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں مقدمہ نمبر 89/2025 زیر دفعہ 381-A درج ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تھانہ الفلاح کی حدود سے چوری کی گئی ایک اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ اس واقعے کا مقدمہ نمبر 109/2026 زیر دفعہ 381-A درج ہے۔

کورنگی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Exit mobile version