Site icon Tashakur News

کراچی شفیق موڑ پر تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ، 33 افراد گرفتار

Anti-encroachment operation and police action at Shafiq Mor Karachi

Police and civic authorities during an anti-encroachment operation at Shafiq Mor in Karachi.

تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران مزاحمت اور ہنگامہ آرائی سے پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں 33 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے شاہ ولی اللہ روڈ اور ایف بی ایریا انڈسٹریل روڈ بند کرنے کی کوشش کی۔ ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی، جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایس ایچ او حیدری مارکیٹ عدیل احمد کے کندھے میں فریکچر ہوا۔ کانسٹیبل آصف اور سول انتظامیہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق ہوٹل مالک محمد ہاشم سمیت 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جعفر شاہ 4 سے 5 مسلح سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور لوگوں کو جمع کیا۔ اس کے بعد 100 سے زائد افراد پر مشتمل ہجوم بن گیا۔

پولیس نے جعفر شاہ سمیت مزید 30 افراد کو گرفتار کیا۔ واقعے کے بعد تھانہ سمن آباد میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version