اے این ایف کریک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں چار کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں میں دو ملزمان گرفتار ہوئے۔ اے این ایف کے مطابق برآمد منشیات کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
لورالائی میں کلی ساغر روڈ کے قریب ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران 28.8 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر اسپتال کے قریب ایک رکشے کی تلاشی لی گئی۔ اے این ایف نے 10.8 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
چاغی کے ضلع دالبندین میں ایک گاڑی سے 145 کلو افیون برآمد ہوئی۔ پشاور کے حاجی کیمپ کوریئر آفس میں ایک پارسل کی تلاشی بھی لی گئی۔
پارسل میں چولہے کے اندر 2.4 کلو چرس چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف نے منشیات قبضے میں لے لیں۔
ترجمان کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

