وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ عمرہ کی ادائیگی سے قبل وفد نے کعبہ شریف کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
اعلیٰ سطحی وفد وزیراعظم کے ہمراہ
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا خواجہ آصف، عطا تارڑ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
سعودی عرب کے دورے کی اہم ملاقاتیں
وزیراعظم شہباز شریف کے جدہ پہنچنے پر نائب گورنر جدہ شہزادہ سعود بن مشال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔
دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

