Site icon Tashakur News

سونے کی قیمت: عالمی منڈی میں تیزی، پاکستان میں فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے مہنگا

سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایران اور عمان کے درمیان نئی محفوظ راہداری پر اتفاق اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے اشاروں کے باوجود عالمی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 113 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 268 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 688 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے تک پہنچ گئی، جس سے قیمتی دھاتوں کی مقامی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 35 سینٹس بڑھ کر 61 ڈالر 80 سینٹس ہو گئی۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آئے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 35 روپے اضافے سے 6 ہزار 659 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 5 ہزار 709 روپے ہو گئی۔

Exit mobile version