سیکیورٹی فورسز نے ردالفتنہ کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی سرپرستی میں سرگرم گروہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے وابستہ 12 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ آپریشنز 5 اور 6 اگست کو جاری انسداد دہشت گردی مہم "ردالفتنہ-3” کے تحت کیے گئے۔ فورسز نے دونوں کارروائیاں کامیابی سے مکمل کیں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔
فوج کے ترجمان کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ اور بلوچستان میں امن و استحکام کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

