بارشیں ملک بھر میں تباہی مچا رہی ہیں۔ جولائی سے جاری بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں سب سے زیادہ 90 افراد ہلاک ہوئے۔ ریاست جھارکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید 14 افراد جان سے گئے۔
حکام کے مطابق آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور شامل تھے۔
دہلی اور ممبئی میں شدید بارش
رپورٹس کے مطابق نئی دہلی اور ممبئی میں بھی موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ مسلسل بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔
بارش کے باعث متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ کئی علاقوں میں ٹریفک اور روزمرہ زندگی بھی متاثر ہوئی۔
ہزاروں افراد بے گھر
شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ حکام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

