Site icon Tashakur News

میر رضا کیس: نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، تفتیش اسلحہ لے جانے والے مشتبہ شخص تک پہنچ گئی

میر رضا کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے نئی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق 29 جولائی کی صبح 8 بجے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک کچرہ چننے والا شخص جائے وقوع پر آتا دکھائی دیتا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ شخص تقریباً آٹھ منٹ تک وہاں موجود رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو شبہ ہے کہ جائے وقوع سے اسلحہ ممکنہ طور پر یہی شخص لے گیا۔ پولیس اب فوٹیج کی مدد سے اس مشتبہ شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق میر رضا علی کی لاش 29 جولائی کو صبح 11 بجے کے بعد ملی تھی۔ تفتیشی ٹیم واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور شواہد کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیس کے سلسلے میں اب تک 19 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ زیر حراست افراد میں ایک نجی گیسٹ ہاؤس کے ملازمین، وہ افراد جن کے پاس نوجوان کا موبائل فون ملا، میر رضا کے کاروباری شراکت دار، ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اور چند دیگر اہم افراد شامل ہیں۔

Exit mobile version