Site icon Tashakur News

منشیات فروشی: ماڑیپور پولیس کی کارروائی، آئس سمیت دو ملزمان گرفتار

منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع کیماڑی کی ماڑیپور پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 290 پڑیاں آئس برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق کارروائی معمول کی گشت کے دوران کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالعزیز ولد عبدالغفور اور اسماعیل ولد یعقوب کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 259/26، دفعہ 9(2)3 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

Exit mobile version