موٹرسائیکل لفٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع ویسٹ کی منگھوپیر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایسی موٹر سائیکل برآمد ہوئی جو نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے معمول کی گشت کے دوران کارروائی کی۔ اس دوران ملزم شیرین ولد روزی محمد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔ اس واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 323/2026، دفعہ 381-A کے تحت پہلے ہی درج ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اے وی ایل سی (AVLC) حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

