میر رضا کی گلستانِ جوہر میں ہلاکت کے معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں واقعے سے قبل کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔
سامنے آنے والی فوٹیج میں مبینہ طور پر میر رضا علی خان کو رات 10 بج کر 43 منٹ پر ایک دراز سے اسلحہ نکالتے اور اسے اپنی گاڑی میں رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو صبح 4 بج کر 38 منٹ پر جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر اکیلے پیدل جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دستیاب ویڈیو میں ان کے ساتھ کسی دوسرے شخص کی موجودگی دکھائی نہیں دیتی۔
تاحال پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حوالے سے باضابطہ تفتیشی نتائج جاری نہیں کیے، جبکہ حکام واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہلاکت کی وجوہات اور دیگر حقائق سے متعلق حتمی مؤقف سامنے آ سکے گا۔

