Site icon Tashakur News

زلزلہ: کراچی کے مضافاتی علاقوں میں 2.9 شدت کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلہ جمعہ کی دوپہر کراچی کے مضافاتی علاقوں میں محسوس کیا گیا، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی میں ہی واقع تھا۔

رپورٹس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، بن قاسم، گڈاپ، لانڈھی اور گرد و نواح کے علاقوں میں شہریوں نے زمین لرزنے کا احساس کیا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Exit mobile version