Site icon Tashakur News

اسٹریٹ کرائم: نیو کراچی پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موبائل فون برآمد

اسٹریٹ کرائم کے خلاف کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد جاوید ولد نور محمد، عبدالرحیم ولد سلمان اللہ رکھا اور فیصل ولد غلام حسین شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، دو زندہ راؤنڈ اور دو موبائل فون برآمد کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی ایل سی سے تصدیق کے بعد برآمد ہونے والا Five-G موبائل فون تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں درج مقدمہ نمبر 435/2026 کے تحت ڈکیتی کی واردات میں مسروقہ ثابت ہوا، جبکہ Vivo موبائل فون تھانہ بلال کالونی کے مقدمہ نمبر 291/2026 میں بھی مسروقہ نکلا۔ اس پیش رفت کے بعد ملزمان کو دونوں مقدمات میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال دو بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں بھی اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

تھانہ نیو کراچی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 466/2026 سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23(1)(a) کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جبکہ تفتیشی حکام ملزمان سے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران دیگر وارداتوں سے متعلق بھی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق پولیس اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Exit mobile version