Site icon Tashakur News

منصور اعوان اٹارنی جنرل کے گھر پولیس چھاپے کے معاملے پر ایس پی کینٹ عہدے سے ہٹا دیے گئے

Attorney General Mansoor Awan's residence in Lahore where police action led to an official inquiry and administrative action against officers.

Inquiry launched after police action at Attorney General Mansoor Awan's residence in Lahore.

منصور اعوان کے لاہور میں واقع گھر پر پولیس کارروائی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ واقعے کے بعد ایس پی کینٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی پی او نے تحقیقات کے لیے دو افسران کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے۔ دونوں افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد کا جائزہ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ سی سی پی او کو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

اس سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر مبینہ غلط فہمی کے باعث پولیس نفری پہنچ گئی تھی۔ اس واقعے پر ایس ایچ او سمیت 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اٹارنی جنرل کے ڈرائیور عرفان کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں صرف ملازمین موجود تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں نے گھر کے باہر رکھے گملے توڑ دیے۔

عرفان نے مزید دعویٰ کیا کہ پولیس جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئی۔ ان کے مطابق منصور اعوان کے گھر پہنچنے کے بعد پولیس ڈی وی آر واپس لے آئی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ڈی وی آر واپس کرنے سے پہلے سی سی ٹی وی کی ریکارڈ شدہ فوٹیج حذف کر دی گئی تھی۔

Exit mobile version