Site icon Tashakur News

ارشد وہڑہ: اولڈ ٹاؤن کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری

ارشد وہڑہ سے اولڈ ٹاؤن خدمت کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فرحان میمن نے ملاقات کی، جس میں یوسی 7 پنجابی کلب، کھارادر، میٹھادر اور جوڑیا بازار سمیت مختلف علاقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران فرحان میمن نے علاقے کے بنیادی شہری مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات سے رکن قومی اسمبلی ارشد وہڑہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ علاقوں میں فوری توجہ اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ارشد وہڑہ نے مسائل کے حل کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ سرکاری محکموں کو فوری کارروائی اور ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیح ہے۔

ملاقات میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ اولڈ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اور بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Exit mobile version