Site icon Tashakur News

GIS ٹیکنالوجی: سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی میں جدید ڈیجیٹل نظام متعارف

Sindh Local Government Minister Syed Nasir Hussain Shah unveiling modern GIS system at Sindh Master Plan Authority Karachi

Sindh Minister launches modern GIS technology at Master Plan Authority

GIS نظام سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے دورے کے دوران جدید GIS ٹیکنالوجی کی رونمائی کی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ جدید GIS سسٹم سے اسمارٹ سٹی پلاننگ اور لینڈ مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ ڈیجیٹل نظام اداروں کی کارکردگی، شفافیت اور نگرانی کو مزید مؤثر بنائے گا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ سرکاری اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ جدید نظام سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔

اس موقع پر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی میں افسران اور ملازمین کے لیے حج 2027ء کی قرعہ اندازی بھی منعقد ہوئی۔ وزیر بلدیات نے کامیاب ملازمین کو مبارکباد دی۔

تقریب کے دوران سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان شکیل صدیقی نے وزیر بلدیات کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر وسیم شمشاد، ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Exit mobile version