آتشزدگی کا واقعہ ڈی آئی جی آفس حیدرآباد رینج کے ویٹنگ روم میں پیش آیا، جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ڈی آئی جی آفس کے ویٹنگ روم کے قریب ریکارڈ روم بھی موجود تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت اقدامات کرکے آگ کو ریکارڈ روم تک پہنچنے سے روک لیا۔
ریسکیو حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کے مطابق ویٹنگ روم میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا، جبکہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

