Site icon Tashakur News

ایف بی آئی اکیڈمی: ایس پی ماجدہ پروین امریکہ کے باوقار تربیتی پروگرام میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسر

ایف بی آئی اکیڈمی کے باوقار تربیتی پروگرام میں شرکت کر کے ایس پی ماجدہ پروین نے پاکستان پولیس کی تاریخ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ امریکہ کی ایف بی آئی نیشنل اکیڈمی کے بین الاقوامی کورس میں شرکت کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسر بن گئی ہیں۔

دنیا بھر کے ممتاز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے لیے منعقد کیے جانے والے اس دس ہفتوں کے تربیتی پروگرام میں ایس پی ماجدہ پروین کامیابی سے شریک ہیں۔ وہ اب تک کورس کے ابتدائی دو ہفتے کامیابی سے مکمل کر چکی ہیں۔

ایس پی ماجدہ پروین کی یہ کامیابی صرف ان کی ذاتی پیشہ ورانہ کامیابی نہیں بلکہ پاکستان پولیس، خصوصاً خواتین پولیس افسران کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستانی خواتین اپنی صلاحیت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایس پی ماجدہ پروین تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آ کر اپنی بین الاقوامی تربیت اور تجربے سے پاکستان پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Exit mobile version