جیفری ایپسٹین سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مبینہ خط منظرِ عام پر لانے والے صحافیوں کے لیے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں منعقدہ رپورٹروں کے سالانہ عشائیے کے دوران کیا گیا۔
تقریب میں ٹرمپ کی شرکت
رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تقریب میں شریک تھے۔
میڈیا کے مطابق انہوں نے تقریب کے دوران صحافیوں پر طنزیہ جملے بھی کسے۔
خط کا معاملہ
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر جیفری ایپسٹین کی 50ویں سالگرہ پر ان کے نام ایک خط لکھا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اسی خط کو منظرِ عام پر لانے والی صحافتی رپورٹنگ پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔

