Site icon Tashakur News

پیٹرول: حکومت نے مسلسل پانچویں روز بھی قیمتیں بڑھا دیں، نئی شرح نافذ

پیٹرول کی قیمت میں حکومت نے مسلسل پانچویں روز بھی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگا کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جولائی 2026 سے ہوگا۔

وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جولائی 2026 سے مؤثر ہوگا۔

Exit mobile version