پٹرول قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

