Site icon Tashakur News

پولیس کارروائی: کراچی سینٹرل میں اسٹریٹ کرمنلز، شراب فروش اور مفرور ملزمان گرفتار

کراچی کے ضلع سینٹرل میں پولیس کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم، منشیات و شراب فروشی اور مفرور ملزمان کے خلاف متعدد کامیاب آپریشن کیے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی نگرانی میں مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئیں۔

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم شاکر ولد ممتاز کو لیاقت آباد کے علاقے سی ایریا، ندی کنارے چونہ ڈپو کے قریب گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، دو زندہ راؤنڈز، ریئل می موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 475/2026 سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23(1)(A) کے تحت درج کرلیا۔ حکام کے مطابق ملزم کا سابقہ جرائم کا ریکارڈ بھی موجود ہے اور وہ سرجانی تھانے کے متعدد مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

دوسری کارروائی میں تھانہ عزیز آباد پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم فرید رفیق ولد رفیق کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے شراب کی پانچ بوتلیں برآمد کیں اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 430/2026 پروہیبیشن آرڈیننس کی دفعات 3/4 کے تحت درج کرلیا۔

اسی طرح تھانہ رضویہ پولیس نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد راحیل ولد محمد ارشاد کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم تھانہ جمشید کوارٹر کے مقدمہ نمبر 122/2021 میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 420 اور 406 کے تحت مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version