کراچی موسم کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آج گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں مطلع صاف رہے گا اور دھوپ کی شدت برقرار رہے گی۔
ادارے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
نمی کا تناسب برقرار
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
مغربی سمت سے تین کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
بعض علاقوں میں زیادہ گرمی کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش والے بادل بننے کی توقع بھی ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے بھی زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں ہلکی رفتار سے ہوائیں چلنے کے باعث حبس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

