بارڈر مینجمنٹ سے متعلق پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور دوطرفہ سکیورٹی صورتحال کے ساتھ مؤثر سرحدی انتظام پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ملاقات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرِ داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں اور اس کے مؤثر کردار کو سراہا۔
مقدمہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف نعرے بازی کیس دوبارہ فعال، پانچ ملزمان کا ریمانڈ منظور
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور سرحدی تعاون کو مؤثر بنانے کے لیے مسلسل رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے۔

