سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 68 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے۔ مقامی بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ قیمت 4 ہزار 29 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں فی تولہ چاندی 219 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 396 روپے ہوگئی۔
10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 188 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 483 روپے کی سطح پر آگئی۔

