کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت فاؤنڈر اینڈ پیٹرن اِن چیف مراد سونی نے کی۔
ملاقات کراچی پولیس آفس میں ہوئی۔ وفد میں چیف سی پی کے عقیق اقبال، جمال سیٹھی، محمد عرفان ابوبکر، حرم حنانی، فیصل مسقطیہ، محبوب علی، ناصر پٹیل، صائمہ اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔
دوران ملاقات پولیس اور عوام کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ امن و امان کی صورتحال اور کمیونٹی روابط کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی زیر بحث آئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ادارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
