Site icon Tashakur News

کراچی موسم رواں ہفتے جزوی ابر آلود موسم، چند علاقوں میں بوندا باندی کا امکان

Cloudy skies over Karachi as the Meteorological Department forecasts light drizzle and moderate temperatures.

Partly cloudy weather expected in Karachi with chances of light drizzle.

کراچی موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق رواں ہفتے شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے چند علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار سے پانچ روز تک سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ فی الحال کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

Exit mobile version