فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو پہلی بار روایتی ٹرافی کے ساتھ خصوصی چیمپئن شپ رنگز بھی دی جائیں گی۔
فیفا نے کہا کہ یہ اعزاز کسی بھی فیفا ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیا جا رہا ہے۔
2026 خصوصی رنگز تیار ہوں گی
فیفا کے مطابق مجموعی طور پر 2026 رنگز تیار کی جائیں گی۔
ان میں سے 30 رنگز فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے مخصوص ہوں گی۔
باقی 1996 رنگز دنیا بھر کے شائقین کے لیے آفیشل لائسنس یافتہ مصنوعات کے طور پر فروخت کی جائیں گی۔
ہر رنگ منفرد انداز میں تیار ہوگی
ہر رنگ کے ایک جانب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا ڈیزائن ہوگا۔
دوسری جانب فاتح ٹیم کی شناخت نمایاں کی جائے گی۔
ہر رنگ پر منفرد نمبر درج ہوگا۔
اس کے ساتھ سرٹیفکیٹ آف آتھنٹیسٹی بھی فراہم کیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کی رنگز ان کے مخصوص سائز کے مطابق تیار ہوں گی۔
فائنل کے بعد خصوصی تقریب ہوگی
فیفا کے مطابق فائنل ختم ہوتے ہی کپتان اور ہیڈ کوچ کو یادگاری عارضی رنگز دی جائیں گی۔
بعد ازاں تمام 30 مستقل رنگز ایک خصوصی تقریب میں فاتح ٹیم کے حوالے کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
فائنل میں اسپین اور ارجنٹینا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

