Site icon Tashakur News

افغان باشندے: کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم 11 افغان شہری حراست میں

افغان باشندے کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں کراچی پولیس نے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر مقیم 11 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائیاں مخبرِ خاص کی اطلاع پر کی گئیں، جن کے دوران مختلف مقامات سے ایسے افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا جو قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم تھے۔

پولیس نے زیرِ حراست افراد کی شناخت جاوید، جلیل، گل عالم، فرمان، منصور، صادق، گلزار، صدام (دو افراد)، بشیر خان اور مدثر کے ناموں سے کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زیرِ حراست افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بے دخلی (ڈی پورٹیشن) کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا تاکہ انہیں افغانستان واپس بھیجا جا سکے۔

Exit mobile version