نان کسٹم پیڈ ادویات کی سمگلنگ کی کوشش موٹروے پولیس نے ناکام بنا دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی ہکلہ۔ڈی آئی خان موٹروے پر دورانِ پیٹرولنگ کی گئی۔
پولیس افسران نے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ ادویات برآمد ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ ادویات کی مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم ادویات زوب سے پشاور منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
موٹروے پولیس نے برآمد شدہ ادویات اور گاڑی قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی۔
واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
