خیبرپختونخوا آپریشن کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں بلوچستان طرز کے آپریشن کی ضرورت ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری کارروائی کو صوبائی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ افغانستان دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے سرحدی راستے بند ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان متعدد بار افغانستان کو اپنی تشویش سے آگاہ کر چکا ہے۔ ان کے مطابق بھارت اور اسرائیل افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں سے بھی دہشت گردوں کو حمایت ملے گی، وہاں کارروائی کی جائے گی۔ ان کے بقول خیبرپختونخوا میں بھی بلوچستان کی طرز کے آپریشن کی ضرورت ہے۔

