Site icon Tashakur News

فیفا ورلڈکپ ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Argentina players celebrate their 2-1 victory over England in the FIFA World Cup 2026 semi-final.

Argentina celebrates after defeating England to reach the FIFA World Cup final.

فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔

دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں انگلینڈ کے گورڈن نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔

ارجنٹینا نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار واپسی کی۔ فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

برابری کے بعد ارجنٹینا نے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اختتامی لمحات میں مارٹینز نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو 2-1 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔

اس فتح کے ساتھ ارجنٹینا نے مسلسل دوسرے ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنا لی۔ انگلینڈ کا 60 برس بعد فائنل کھیلنے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔

اب فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے اتوار کی شب ہوگا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ اور فرانس ہفتے کی شب آمنے سامنے ہوں گے۔

Exit mobile version