Site icon Tashakur News

ڈاکٹر آکاش قتل کراچی پولیس نے ڈکیتی کے مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے، ایک ملزم ٹیچر نکلا

Karachi Police officials present arrested suspects in the Dr Akash murder and robbery case after a 36-hour investigation.

Karachi Police arrest three suspects in Dr Akash murder case.

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت سریش، رام چند اور انیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے مطابق تینوں ملزمان کو مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر آکاش کو لوٹنے کی کوشش کی۔
اسد رضا نے کہا کہ ملزمان نے بینک سے رقم نکلوانے کے بعد ڈاکٹر آکاش کی ریکی کی۔ بعد ازاں انہوں نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ واردات میں ایک گاڑی اور دو موٹر سائیکلیں استعمال ہوئیں۔ واقعے کے بعد ملزمان ملیر سٹی اور قائد آباد کی طرف فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تینوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں۔ ان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، جبکہ وہ قائد آباد میں رہائش پذیر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کیس کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کی۔ جدید شواہد اور تکنیکی معلومات کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسد رضا نے مزید کہا کہ رواں سال ڈکیتی کے دوران قتل کے 85 فیصد مقدمات حل کیے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق فرار دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Exit mobile version