آپریشن شعبان کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید چار دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز علاقے میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل کارروائیوں کے باعث خارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ تازہ کارروائی میں مزید چار دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

