ترکیہ کے سرکاری دورے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر انقرہ پہنچ گئے، جہاں اعلیٰ ترک حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورۂ ترکیہ کے دوران ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

