آٹے کی قیمت میں کمی کے لیے کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور فلور ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے۔
اجلاس میں آٹے کی ایکس مل قیمت 133 روپے سے کم کر کے 125 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ نئی ایکس مل قیمت کا فوری اطلاق ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق ایکس مل قیمت میں کمی سے ہول سیل نرخ بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
ریٹیل سطح پر بھی آٹے کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔
اجلاس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔
فلور ملز مالکان نے عوام کو کم نرخ پر آٹے کی فراہمی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں کم قیمت آٹے کے فیئر پرائس اسٹالز لگانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے شہریوں کو فوری ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

