Site icon Tashakur News

سلامتی کونسل پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات پر زور دے دیا

Pakistan's Permanent Representative to the United Nations Asim Iftikhar speaking at the UN Security Council.

Pakistan's UN envoy Asim Iftikhar addresses the UN Security Council.

سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا مؤثر راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل مذاکرات متنازع امور کے پائیدار حل کے لیے ناگزیر ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی اور علاقائی استحکام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حساس مذاکرات کے دوران محتاط طرزِ عمل اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کیا جائے۔

ان کے مطابق ایسے اقدامات غلط فہمیوں کو جنم دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان امن اور استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیری مذاکرات ہی دیرپا امن کی بنیاد ہیں۔

Exit mobile version