Site icon Tashakur News

ملیر انوسٹیگیشن: مختلف مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار، کم عمر لڑکی بازیاب

ملیر انوسٹیگیشن ونگ نے مختلف مقدمات میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک کم عمر لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

مختلف تھانوں کی کارروائیاں

ترجمان انوسٹیگیشن ضلع ملیر کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی تفتیشی ٹیم نے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 14 سے 15 سالہ شبانہ کو بازیاب کرایا۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم عبد الحمید کو بھی گرفتار کر لیا۔

تھانہ بن قاسم کی تفتیشی ٹیم نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب ملزم عطاء اللہ عرف فرقان شنواری کو گرفتار کیا۔

تھانہ ملیر سٹی کی تفتیشی ٹیم نے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ میمن گوٹھ کی تفتیشی ٹیم نے چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم حسین ملاح کو گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر ایک 12 بور ریپیٹر بھی برآمد کر لی گئی۔

مزید کارروائی

پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والی لڑکی کو بیان کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ تمام مقدمات کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Exit mobile version